نگران حکومت نے سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہٰی سے سکیورٹی گاڑی واپس منگوا لی

Published On 24 January,2023 11:21 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نگران حکومت نے چودھری پرویز الہٰی کو سابق وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حاصل سکیورٹی گاڑی واپس منگوا لی۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کو قانون کے مطابق دو گاڑیوں کی سکیورٹی کا حق حاصل ہے، جس میں سے سی سی پی او لاہور نے ایک گاڑی واپس منگوا لی  ہے۔

ترجمان مسلم لیگ (ق) نے کہا ہے کہ سی سی پی او کے اقدام کے خلاف عدالت جائیں گے، بلال صدیق کمیانہ قانون سے تجاوز کر کے انتقامی کارروائیوں کا حصہ بن رہے ہیں۔