عمران خان سے گینیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ڈاکٹر بو عبداللہ کی ملاقات

Published On 29 January,2023 01:24 pm

لاہور: (دنیا نیوز) دبئی کے گینیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ڈاکٹر بو عبداللہ نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر بو عبداللہ نے کہا کہ سابق وزیراعظ عمران خان سے ملاقات کر کے بہت خوشی ہوئی ہے۔

ڈاکٹر بو عبداللہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان پاکستانیوں کی محبت اور یقین کے حق دار ہیں۔