شہباز شریف کا دورہ ترکیہ ملتوی، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گے

Published On 07 February,2023 11:45 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ ملتوی ہو گیا، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کل صبح ترکیہ کے دورے پر روانہ ہونا تھا لیکن ترکیہ میں زلزلہ کے بعد بحالی کے کاموں کی وجہ سے دورہ ملتوی ہوا۔

وزیراعظم شہباز شریف پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گے، شہباز شریف مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔
 

Advertisement