لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو "سازشوں کا بادشاہ" قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ آپ کی چیخیں غلط نہیں کیوں کہ آپ اپنے گاڈ فادر فیض اور ان کی باقیات کی مدد سے سازشوں کے بادشاہ ہیں۔
Oh,how the mighty have fallen!Your squeals are not amiss as you have been the king of conspiracies,thriving & surviving on them with the help of your Godfather Faiz & his vestiges. Now watch the ‘spoilt brat’ checkmate you so Godsons & pawns like you are relegated to irrelevance. https://t.co/TvBnFnk7VL
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 25, 2023
اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا فیض اور ان کی باقیات کی سازشوں پر پھلتے پھولتے اور زندہ رہتے ہیں، عمران خان اب آپ دیکھیں گے کہ "بگڑی ہوئی شہزادی" آپ کو کیسے مات دیتی ہے، آپ جیسے گاڈسن اور پیادے غیر متعلقہ ہو جائیں گے۔
ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا آپ کا "چور ڈاکو" کا بیانیہ منہ کے بل گر چکا، آپ 190 ملین پاؤنڈ (58 ارب) کی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، اس کے علاوہ بیوی کے زیورات، توشہ خانہ کی ڈکیتی، رشوت میں 5 کیرٹ ہیرے کی انگوٹھی وصول کرنے والے پہلے کرپٹ وزیر اعظم ہیں۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ آپ عدالتوں سے فرار اختیار کر رہے ہیں، التواء کی بھیک مانگ رہے ہیں جو کہ آپ کے مجرم ہونے کا واضح اعتراف ہے، واضح رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مریم نواز کو اپنے ٹوئٹ میں "بگڑی شہزادی" کہہ کر مخاطب کیا تھا۔
The fact that you are avoiding courts and begging for adjournments is a glaring admission of you being guilty. Plastered leg will no more save you. Man up & face the law. https://t.co/hwtGVaPDtg
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 25, 2023