پشاور ہائیکورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع

Published On 03 January,2024 10:24 pm

پشاور: (دنیا نیوز) جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز کی مستقلی کے بجائے مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع کر دی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں پشاور ہائیکورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں 6 ماہ توسیع کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق جسٹس خورشید اقبال، جسٹس شاہد خان کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع کر دی گئی، پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس فضل سبحان کی مدت ملازمت میں بھی 6 ماہ توسیع کی گئی ہے۔

جوڈیشل کمیشن نے مستقلی کی بجائے تینوں ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دی۔