سپریم کورٹ نے ایک ہفتے میں کتنے کیسز نمٹائے؟ تفصیل سامنے آگئی

Published On 20 January,2024 06:45 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے ایک ہفتے کے دوران نمٹائے گئے کیسز کی تفصیل سامنے آ گئی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے ایک ہفتے میں 504 کیسز نمٹائے گئے ہیں، سپریم کورٹ آف پاکستان نے 15 جنوری 2024 (پیر) سے 19 جنوری 2024 (جمعہ) کے دوران 504 مقدمات (سی ایم اے ایز کے علاوہ ) نمٹا دیئے ہیں۔

دوسری جانب 15 جنوری 2024 (پیر) سے 20 جنوری 2024 (ہفتہ) کے دوران 335 نئے مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان اور سپریم کے معزز جج صاحبان مقدمات کو جلد نمٹانے اور بیک لاگ کو کم کرنے کیلئے مقدمات کی سماعت کرتے رہے تاکہ بیک لاگ کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ درخواست گزاروں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔