سپریم کورٹ نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

Published On 21 January,2024 07:21 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے سہ ماہی رپورٹ ویب سائٹ پر جاری کر دی۔

سپریم کورٹ کی جاری رپورٹ میں کہا گیا آرٹیکل 19 اے کے تحت معلومات تک رسائی ہر شہری کا حق ہے، سپریم کورٹ نے آرٹیکل 19 اے کے تحت پہلی بار اپنی سہ ماہی رپورٹ جاری کی، سہ ماہی رپورٹ ستمبر سے دسمبر 2023ء تک کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سپریم کورٹ نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی 16 ستمبر سے دسمبر تک کی کارکردگی رپورٹ جاری کی، سپریم کورٹ نے تین ماہ میں 859 کیسز نمٹائے، 17 ستمبر 2023ء کو زیر التوا کیسز کی تعداد 56 ہزار 503 تھی۔

سہ ماہی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 16 دسمبر 2023ء کو زیر التوا کیسز کی تعداد 55 ہزار 644 رہ گئی۔