آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

Published On 04 February,2024 11:05 pm

باغ: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے باغ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ زلزلے سے تاحال کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

واضح رہے کہ آج علی الصبح بلوچستان کے علاقے ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ گہرائی 24 کلو میٹر زیرِ زمین تھی ۔