راولپنڈی ڈویژن میں قومی و صوبائی نشستوں اور کامیاب امیدواروں کی تفصیلات

Published On 17 February,2024 04:38 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی ڈویژن میں قومی اسمبلی کی 13 اور صوبائی اسمبلی کی 27 نشستیں ہیں، ان نشستوں پر کامیاب امیدواروں کی تفصیلات بھی منظر عام پر آ گئیں۔

جہلم کی قومی اسمبلی کی 2 اورصوبائی اسمبلی کی 4 نشستیں ہیں، اٹک کی قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی 5 نشستیں ہیں، چکوال کی قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی 4 نشستیں ہیں۔

راولپنڈی ضلع میں قومی اسمبلی کی 6 اور صوبائی اسمبلی کی 12 نشستیں ہیں، راولپنڈی،مری کی قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی دونشستیں ہیں۔

این اے 49 اٹک سے ن لیگ کے شیخ آفتاب احمد کامیاب قرارپائے، این اے 50 اٹک سے ن لیگ کے ملک سہیل خان کامیاب قرار پائے، این اے 51 مری سے ن لیگ کے راجا اسامہ سرور کامیاب ہوئے ہیں۔

این اے 52 راولپنڈی، گوجرخان سے پیپلز پارٹی کے راجا پرویز اشرف کامیاب ہوئے ہیں، این اے 53 راولپنڈی سے ن لیگ کے راجا قمرالاسلام کامیاب ہوئے ہیں، این اے 54 راولپنڈی سے آزاد امیدوار عقیل ملک کامیاب ہوئے ہیں۔

راولپنڈی کے حلقہ این اے 55 سے ن لیگ کے امیدوار ملک ابرار کامیاب ہوئے ہیں، راولپنڈی کے حلقہ این اے 56 سے ن لیگ کے امیدوار حنیف عباسی کامیاب قرار پائے ہیں، راولپنڈی کے حلقہ این اے 57 سے ن لیگ کے دانیال چودھری کامیاب ہوئے ہیں۔

این اے 58 چکوال سے ن لیگ کے طاہر اقبال، این اے 59 تلہ گنگ، چکوال سے ن لیگ کے سردار غلام عباس کامیاب ہوئے، این اے 60 جہلم سے ن لیگ کے بلال اظہر کیانی کامیاب ہوئے، این اے 61 جہلم سے ن لیگ کے چودھری فرخ الطاف کامیاب ہوئے۔