ریٹائرڈ یا مستعفی ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی بارے اپیل پر سماعت کل ہوگی

Published On 20 February,2024 07:11 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان میں کل اہم کیسز کی سماعت ہو گی۔

ریٹائرڈ یا مستعفی ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی سے متعلق اپیل پر سماعت کل ہو گی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ سماعت کرے گا۔

8 فروری کے انتخابات کو کالعدم قرار دینے کے حوالے سے کیس کی سماعت بھی کل ہوگی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کرے گا۔