گورنر پنجاب سے محسن نقوی کی ملاقات، نگران سیٹ اپ کی کارکردگی بارے آگاہ کیا

Published On 25 February,2024 11:22 am

لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ملاقات کی۔

گورنر ہاؤس لاہور میں ہونے والی ملاقات میں نگران وزیراعلیٰ نے گورنر پنجاب کو نگران سیٹ اپ کی 13 ماہ کی کارکردگی سے تفصیلاً آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نگران حکومت کی کارکردگی بارے گورنر پنجاب کو کتاب بھی پیش کی۔

گورنر پنجاب نے عوامی فلاح کے منصوبوں کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پر محسن نقوی اور کابینہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کی لیڈر شپ میں نگران کابینہ نے عوامی خدمت، شفافیت اور گورننس کی اچھی مثال قائم کی۔