فارم 45 اور47 اپلوڈ نہ کرنے کیخلاف درخواست، الیکشن کمیشن کو نوٹسسز جاری

Published On 06 March,2024 11:22 am

اسلام آباد : (دنیانیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے فارم 45 اور47 اپلوڈ نہ کرنے کے خلاف مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹسسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے فارم 45 اور فارم 47 سے متعلق ایم ڈبلیو ایم کی درخواست پر سماعت کی، ایم ڈبلیوایم  کےسربراہ علامہ ناصر عباس عدالت میں پیش ہوئے ۔

وکیل درخواست گزارنے مؤقف اختیار کیا کہ 8 فروری کو انتخابات ہوئے مگر ابھی تک متعلقہ ڈاکومنٹس اپلوڈ نہیں کیے گئے، جس پر چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ ڈاکومنٹس کون سے جو فارمز ہوتے ہیں ؟ وکیل نے کہا کہ جی بالکل پریزائیڈنگ افسر کی جانب سے جو فارمز جاری ہوتے ہیں وہ اپلوڈ کرنے ہوتے ہیں۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فارم 45 اور 47 ویب سائٹ پر اپ لوڈ نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کے خلاف کیس میں ایم ڈبلیو ایم کی درخواست سے اعتراضات دور کرتے ہوئے درخواست مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی۔