جسٹس (ر) مظاہر نقوی کا سپریم جوڈیشل کونسل کی رائے چیلنج کرنے کا اعلان

Published On 08 March,2024 02:15 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج مظاہر اکبر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی رائے کو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

جسٹس ریٹائرڈ مظاہر اکبر نقوی نے کہا ہے کہ یہ یکطرفہ کارروائی تھی جس کا حصہ بننے سے میں نے انکار کر دیا تھا، قانون جج کے استعفیٰ دینے کے بعد انکوائری جاری رکھنے کی اجازت نہیں دیتا، صدر نے استعفیٰ تسلیم کر لیا جسے سرکاری گزٹ میں شائع کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کو برطرف کرنے کی سفارش کر دی

اپنے بیان میں جسٹس ریٹائرڈ مظاہر اکبر نقوی نے مزید کہا ہے کہ شکایات درج کرانے سے پہلے ہی کئی کونسل ممبران نے میرے خلاف قبل از وقت کارروائی کا مطالبہ کیا، جوڈیشل کونسل استعفیٰ کو عہدے سے برطرف کرنے میں کیسے تبدیل کر سکتی ہے؟۔