وفاقی کابینہ میں کون کون شامل ہوگا؟ وزیراعظم نے مشاورت مکمل کر لی

Published On 10 March,2024 09:14 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کے لئے مشاورت مکمل کرلی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کل حلف اٹھائے گی، ابتدائی طور پر وفاقی کابینہ میں 12 سے 14 وزراء کو شامل کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں وزارت خزانہ، خارجہ، توانائی، منصوبہ بندی، داخلہ کے قلمدان سونپے جائیں گے۔

وزارت اطلاعات، وزارت نجکاری اور دیگر اہم وزارتوں کے وزراء مقرر کئے جائیں گے، کابینہ میں اسحاق ڈار، عطا اللہ تارڑ، خواجہ آصف، احسن اقبال کو شامل کئے جانے کا امکان ہے۔

محمد اورنگزیب کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے، نئی وفاقی کابینہ نومنتخب صدر آصف علی زرداری سے حلف لے گی۔
 

Advertisement