ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان

Published On 11 March,2024 08:17 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد رہے گا تاہم شام یا رات سے بلوچستان، بالائی سندھ، اسلام آباد، وسطی، جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہا، تاہم بلوچستان، بالائی سندھ ،جھنگ،لاہور اور بگروٹ میں چند مقا مات پر بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش بلوچستان میں دالبندین 18، کوئٹہ (سمنگلی 13، شہر 11) ،قلات 06، پنجاب میں جھنگ، لاہور (ایئر پورٹ) 01، گلگت بلتستان میں بگروٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ، کالام منفی 04، استور منفی 02، سکردو اور ہنزہ میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔