سینیٹ الیکشن: پیپلز پارٹی کا بلوچستان میں جان بلیدی اور ایمل ولی کی حمایت کا اعلان

Published On 16 March,2024 02:01 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سینیٹ کے انتخابات کیلئے بلوچستان کے امیدواروں کی نامزدگیاں سامنے آ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں جان بلیدی نیشنل پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مشترکہ امیدوار ہوں گے جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما ایمل ولی خان اے کی بھی حمایت کی جائے گی۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے جنرل نشستوں کیلئے چنگیز جمالی اور عمر گورگیج کو نامزد کر دیا، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر بلال مندوخیل کا نام سامنے آیا ہے، عشرت بروہی اور کرن بلوچ کو خواتین کی نشستوں کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔