شمالی وزیرستان میں شہید فوجی جوانوں کی نماز جنازہ بنوں کینٹ میں ادا

Published On 16 March,2024 07:06 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کی نماز جنازہ بنوں کینٹ میں ادا کر دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی، کیپٹن محمد احمد بدر سمیت حوالدار صابر، نائیک خورشید، سپاہی ناصر، سپاہی راجہ اور سپاہی سجاد کی نماز جنازہ بھی ادا کر دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہداء کو ان کے آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: میرعلی میں چیک پوسٹ پردہشتگرد حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اورکیپٹن سمیت 7جوان شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق جی او سی میجر جنرل انجم ریاض سمیت عسکری اور سول حکام نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق پاک فوج وطن عزیز کے دفاع کیلئے خون کے آخری قطرے تک جانوں کا نذرانہ پیش کرتی رہے گی۔