کراچی: نامعلوم شرپسند درجنوں آنسو گیس کے شیل کچرا کنڈی میں پھینک کر فرار

Published On 18 March,2024 06:01 am

کراچی: (دنیا نیوز) روشنیوں کے شہر کراچی میں نامعلوم شرپسند آنسو گیس کے درجنوں شیل کچرا کنڈی میں پھینک کر فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کیماڑی میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کے پلاٹ پر بنی کچرا کنڈی میں نامعلوم شرپسند آنسو گیس کے درجنوں شیلز پھینک کر فرار ہو گئے ہیں، بعد ازاں کچرا کنڈی کو کسی نے آگ لگا دی جس کے باعث شیل جلنے سے علاقہ مکین متاثر ہوئے ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملنے کی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور کچرا کنڈی سے آنسو گیس کے شیل برآمد کر لیے، پولیس کے مطابق برآمد شدہ آنسو گیس کے شیل کافی پرانے ہیں اور ان کی تعداد 40 سے زائد ہے، برآمد ہونے والے آنسو گیس کے شیل جیکسن تھانے منتقل کر دیئے۔