سکھیکی: ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی، موقع پر جاں بحق

Published On 20 March,2024 07:02 am

سکھیکی: (دنیا نیوز) سکھیکی میں تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک کا افسوسناک حادثہ سکھیکی کے علاقے میں لاہور موٹروے روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک نے سامنے سے آنے والے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پر دم توڑ گیا، ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، مرنے والے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی، پولیس نے بھی جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد فرار ہونے والے ٹرک ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔