وزیراعظم کی ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگرد حملے کی مذمت

Published On 22 March,2024 01:31 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک فوج کے قافلے پر ہونے والے خود کش دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیراعظم نے حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کیلئے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک فوج دہشتگردی کے ناسور کے مکمل طور پر خاتمے کیلئے پر عزم ہے، ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہماری دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

خیال رہے کہ ڈی آئی خان میں خود کش بمبار نے اپنی گاڑی سکیورٹی فورسز کے قافلے سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔

Advertisement