ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کا لندن میں روسی سفارتخانے کا دورہ، سانحہ پر اظہار تعزیت

Published On 27 March,2024 08:13 pm

لندن: (دنیا نیوز) ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے ماسکو میں خوفناک دہشت گردانہ حملے پر روسی حکومت اور عوام سے افسوسناک سانحہ پر تعزیت کا اظہار کیا۔

ہائی کمشنر نے سفارتخانے میں موجود کتاب میں تعزیتی کلمات درج کیے۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے لکھا کہ ہم ماسکو کے کنسرٹ ہال میں کیے گئے ہولناک حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ہم متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے مزید لکھا کہ اس مشکل گھڑی میں، ہم روسی عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔