ججز کا خط: پاکستان بار کونسل کا تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ

Published On 27 March,2024 09:05 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ہائیکورٹ کے ججز کے خط کے معاملہ پر پاکستان بار کونسل نے ججز کے الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کر دیا۔

پاکستان بار کونسل نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ کے تین سینئر ججز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے الزامات کی تحقیقات لازمی ہے، عدلیہ کی آزادی پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: ججز کا خط: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا پیدا صورتحال سے متعلق اعلامیہ جاری

پاکستان بار کونسل نے مزید کہا کہ سپریم جوڈیشل کونسل ایسے الزامات کی تحقیقات کا فورم نہیں ہے، الزامات کی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس پاکستان کو کمیٹی تشکیل دینی چاہئے۔