پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا غلط فہمیاں دور کرکے مثبت رابطے قائم کرنے پر اتفاق

Published On 30 March,2024 08:56 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں پارٹیوں کے درمیان مثبت رابطے قائم کرنے پر اتفاق ہوا۔

قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ اور پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر کا جمہوریت کی مضبوطی کے لئے جدوجہد جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا، سابق سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ غلط فہمیاں دور کر کے آگے بڑھنا چاہتے ہیں، ماضی میں رابطوں کے حوالے سے کنفیوژن پیدا ہوئی۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کی جدوجہد اور ایثار کی قدر کرتے ہیں، جماعت اسلامی آئین، قانون اور جمہوریت کی بالادستی کے لئے جدوجہد کررہی ہے، قومی قیادت کو باہمی اختلافات بھلا کر سیاسی و معاشی استحکام کے لئے کوششیں کرنا ہوں گی۔