میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا رات گئے جمیلہ پمپنگ سٹیشن کا دورہ

Published On 01 April,2024 05:57 am

کراچی: (دنیا نیوز) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب رات گئے اچانک جمیلہ پمپنگ سٹیشن کا دورہ کرنے پہنچ گئے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے جمیلہ پمپنگ سٹیشن کے دورے کے دوران مرمتی کام کا جائزہ لیا اس موقع پر سی ای او واٹر کارپوریشن بھی موجود تھے، چیف انجینئر سیوریج نے جمیلہ پمپنگ سٹیشن کا مرمتی کام 72 گھنٹے میں مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جمیلہ پمپنگ سٹیشن کی دوبارہ تعمیر نو کی جائے گی، آئندہ بجٹ میں نیا پمپنگ سٹیشن بنانے کیلئے رقم منظور کروائی جائے گی، اولڈ سٹی ایریا کے سیوریج کے مسائل پر جلد قابو پا لیں گے۔