شرجیل میمن کی زائد کرایہ وصول کرنیوالے ٹرانسپورٹرز کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت

Published On 06 April,2024 05:10 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کر دی۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سندھ کے تمام افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں، اضافی کرایہ وصول کرنے کی شکایات پر متعلقہ حکام فوری کارروائی کریں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ عوام کو ہر طرح کا ریلیف دینے کے لئے پُرعزم ہے، مسافروں کو پریشان کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اضافی کرایوں کی وصولی کے خلاف مہم عید کے بعد بھی جاری رہے گی۔