پنجاب میں 6 جون سے پلاسٹک بیگز پر پابندی لگانے کا فیصلہ

Published On 07 April,2024 01:25 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں پلاسٹک بیگز پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت سموگ کے خاتمے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے متعلقہ محکموں اور سٹیک ہولڈرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 6 جون سے پنجاب میں پلاسٹک بیگز پر پابندی ہوگی، انسداد سموگ سے متعلق عوام کی آگاہی کیلئے مہم چلائی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں مقامی سطح پر سولر پینلز کی تیاری پر رعایت اور حوصلہ افزائی کی جائے گی، سولر پروگرام کے تحت سرکاری عمارتوں کو سولرائز کیا جائے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ تمام گاڑیوں کے لئے فٹنس سرٹیفکیٹ لازم اور سالانہ معائنہ ہوگا۔