صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ کا اجلاس کل طلب کر لیا

Published On 08 April,2024 08:44 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ کا اجلاس کل طلب کر لیا۔

آصف علی زرداری کی جانب سے سینیٹ کا اجلاس 9 اپریل (بروز منگل) کی صبح 9 بجے طلب کیا گیا ہے جو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

صدر مملکت کی جانب سے سینیٹ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54(1) کے تحت طلب کیا گیا ہے۔

سینیٹ اجلاس میں نو منتخب سینیٹرز حلف اٹھائیں گے، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن بھی کل کے اجلاس میں ہوگا۔