حکومت لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے: ملالہ یوسفزئی کا وزیراعظم کو خط

Published On 09 April,2024 04:30 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط، ملالہ یوسفزئی نے محمد شہبازشریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک دی۔

ملالہ یوسفزئی نے خط میں لکھا کہ پاکستان کو مستقبل میں مشکل صورتحال کا سامنا ہے، امید ہے آپ کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا، حکومت کو پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینی چاہئے، گزشتہ دہائی میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے کافی پیش رفت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: 2کروڑ 60 لاکھ بچےسکولوں سے باہر، ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرینگے: وزیراعظم

خط میں لکھا گیا ملالہ فاؤنڈیشن نے پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لئے ڈیڑھ کروڑ ڈالر فراہم کئے، پاکستان اس وقت جی ڈی پی کا 2 فیصد سے بھی کم تعلیم پر خرچ کررہا ہے، چاہتے ہیں کہ پاکستان یہ شرح چار فیصد تک بڑھائے۔

ملالہ یوسفزئی نے مزید لکھا کہ حکومت اپنے پہلے سو دن کی ترجیحات میں لڑکیوں کی تعلیم پر زیادہ توجہ دے۔
 

Advertisement