دعا ہے ہر عید ملک و قوم کیلئے خوشحالی و ترقی کا پیغام لیکر آئے:حمزہ شہباز

Published On 10 April,2024 11:41 am

لاہور: (دنیا نیوز) نائب صدر مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ دعاگو ہوں ہر عید ملک و قوم کے لئے خوشحالی و ترقی کا پیغام لے کر آئے۔

عید الفطر کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں رہنما مسلم لیگ ن حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عید کے مبارک اور پُر مسرت موقع پر پوری قوم اور عالم اسلام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، درخواست ہے کہ عید کے موقع پر اپنے مظلوم فلسطینی اور کشمیری بھائی بہنوں کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ نادار اور معاشرے کے محروم طبقات کو عید کی خوشیوں میں شریک کیجئے، عید کے دن بھی سکیورٹی فورسز و پولیس کو اپنے فرائض کی ادائیگی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے وہ قوم کی رمضان المبارک میں کی گئی عبادات کو قبول فرمائے۔ 

Advertisement