شیخوپورہ: رکشہ میں آگ لگنے سے 2 افراد جاں بحق

Published On 12 April,2024 05:24 pm

شیخوپورہ: (دنیا نیوز) مسافر رکشہ میں آگ لگنے سے 2 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ سلیم کوٹ کے قریب پیش آیا جہاں مسافروں سے بھرے رکشے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، حادثے میں 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق رکشے میں آگ سلنڈر لیکج کی وجہ سے لگی۔