پنجاب میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

Published On 16 April,2024 12:22 pm

لاہور : (دنیانیوز) پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مزید بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ 18 اپریل سے موسلا دھار بارشیں برسانے والا نیا نظام آنے کو تیار ہے ، یہ نیا نظام 18 تا21 اپریل پنجاب کے مختلف ڈویژن میں بارشیں برسائے گا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا کہ طوفانی بارشوں کے ساتھ طوفان بادوباراں کا سلسلہ بھی جاری رہ سکتا ہے، اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔