پی ٹی آئی نے سینیٹر شبلی فراز کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد کر دیا

Published On 18 April,2024 06:15 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی نے سینیٹر شبلی فراز کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد کر دیا۔

تحریک انصاف کے سینیٹرز نے شبلی فراز کی پارٹی نامزدگی دستاویز سیکرٹری سینیٹ کو جمع کروا دیں۔

سینیٹر شبلی فراز کی نامزدگی پر تحریک انصاف کے تمام 19 سینیٹرز کے دستخط موجود ہیں۔