ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات سپریم کورٹ میں چیلنج

Published On 19 April,2024 12:03 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات سپریم کورٹ میں چیلنج کردیئے گئے۔

درخواست میں پانچ ہائی کورٹس کے رجسٹرار، صوبوں اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز صوابدیدای اختیارات کا غیر آئینی استعمال کرتے ہیں۔

اس حوالے سے درخواست گزر نے مؤقف اپنایا کہ انتظامی اختیارات چیف جسٹس صاحبان کے بجائے انتظامی کمیٹیوں کے پاس ہونے چاہئیں۔