روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ: سعودی وفد کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کا دورہ

Published On 21 April,2024 06:03 pm

کراچی: (دنیا نیوز) روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ حوالے سے 2 رکنی سعودی وفد نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کا دورہ کیا۔

سعودی کونسلیٹ جنرل بھی دورہ کرنے والے دو رکنی وفد کے ہمراہ تھے، قائم مقام ائرپورٹ مینیجر نے سعودی وفد کو بریفنگ دی، وفد نے ایئرپورٹ لاونجز کا جائزہ بھی لیا۔

ترجمان سول ایویشن اتھارٹی کے مطابق سعودی وفد نے اے ایس ایف، ایف آئی اے، کسٹمز، سی اے اے انتظامیہ سمیت پروسیسنگ ضروریات اور طریقہ کار کے تعین کے لیے ٹیکنیکل ٹیم سے بھی ملاقات کی۔

ترجمان سی اے اے کا کہنا تھا کہ سعودی وفد کا دورہ حج زائرین کے لئے کراچی ائرپورٹ پر سعودی امیگریشن سہولیات کو حتمی شکل دینے کی کوششوں کا حصہ ہے، جناح انٹرنیشنل میں لاونج/ ہال/ ٹرمینل حتمی طور پر مختص ہونے کے بعد وہاں سعودی اہلکار کاونٹرز اور آلات لگا سکیں گے۔

واضح رہے کہ روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہلے ہی کامیابی سے نفاذ ہوچکا۔