ایرانی صدر کی آمد: کراچی میں 23 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

Published On 21 April,2024 08:16 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کمشنرکراچی نے 23 اپریل بروز منگل کو شہر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی ڈویژن میں تمام نجی و سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے، 23 اپریل کو غیر ملکی معززین کی آمد پر کمشنر کراچی ڈویژن نے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

خیال رہےکہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 22 اپریل سے 24 اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گے، ایرانی صدر دورہ پاکستان کے دوران اسلام آباد ، لاہور اور کراچی جائیں گے۔

23 اپریل منگل کو ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچیں گے، کراچی میں ایرانی صدر کی وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ سےملاقاتیں ہوگیں، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی میں مزار قائد پر بھی حاضری دیں گے۔