مخصوص نشستوں بارے درخواست: چیئرمین پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ سے جلد سماعت کی استدعا

Published On 22 April,2024 04:46 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر نہ ہونے کے معاملہ پر چیئرمین پی ٹی آئی نے ڈپٹی رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات کی۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے ڈپٹی رجسٹرار سپریم کورٹ سے مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر سماعت جلد مقرر کرنے کی استدعا کی، ڈپٹی رجسٹرار نے جواب میں کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ رواں ہفتے کراچی میں ہیں۔

ڈپٹی رجسٹرار سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو درخواست پر جلد سماعت مقرر کرنے کی یقین دہائی کروا دی۔