پیپلزپارٹی کی قیادت کو عوام مسائل کا احساس، جو وعدے کئے پورے کئے: شرجیل میمن

Published On 22 April,2024 05:24 pm

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے۔

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کوبہترین ٹرانسپورٹ سہولت فراہم کی جارہی ہے، خواتین کی فلاح وبہبود ترجیح ہے، سندھ پہلا صوبہ جہاں خواتین کے لئے مخصوص بسوں کا آغاز کیا گیا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے جو وعدے کئے پورے کئے، پیپلزپارٹی کی قیادت کوعوامی مسائل کا احساس ہے، پنک بس سروس صرف خواتین کے لئے ہے۔