شہر قائد میں مطلع صاف اور تیز دھوپ کا راج، پارہ بڑھنے کا امکان

Published On 24 April,2024 10:42 am

کراچی: (رطابہ عروس) شہر قائد کراچی میں مطلع صاف اور تیز دھوپ کا راج ہے جس کے باعث پارہ مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ گرمی کی شدت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں نے کہا ہے کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

شہر قائد میں مغربی سمت سے 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔