پنجاب کے ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں لائبریریز نہ ہونے کا انکشاف

Published On 25 April,2024 12:07 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں لائبریریز نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن نے تمام صوبوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق پنجاب کے 75 فیصد ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں لائبریریز ہیں جبکہ سندھ میں 18 فیصد سکولوں میں ہی یہ سہولت ہے۔

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے 31 فیصدر سکولوں میں لائبریریز کی سہولت موجود ہے، گلگت بلتستان کے 50 فیصد سکولوں میں لائبریریز ہیں جبکہ آزاد کشمیر کے صرف 16 فیصد سکولوں میں لائبریریز ہیں۔