سرکاری اراضی قبضہ کیس میں محمود اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل

Published On 27 April,2024 12:53 pm

کوئٹہ :(دنیا نیوز) سرکاری اراضی قبضہ کیس میں چئیرمین پشتونخوامیپ محمودخان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے گئے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے محمودخان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل کئے، وارنٹ گرفتاری کی معطلی آئندہ سماعت تک کی گئی ہے ، محمودخان اچکزئی کے خلاف کوئٹہ کے تھانہ گوالمنڈی میں دفعہ 448 اور دفعہ 447 کے تحت مقدمہ درج ہے۔

قبل ازیں تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ پشتونخوامیپ کے سربراہ کے خلاف وارنٹ کی عدم تعمیل پر کارروائی کی، محمود خان اچکزئی کے خلاف 87 کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے دلائل سننے کےبعد آج وارنٹ گرفتاری معطل کر کے سماعت 31 مئی تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سرکاری اراضی قبضہ کیس میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔

Advertisement