مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کی تجاویز سپریم کورٹ کو ارسال

Published On 27 April,2024 04:37 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چھ ججز خط کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے متفقہ تجاویز سپریم کورٹ کو ارسال کردیں۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے بھیجی گئی تجاویز سامنے آگئیں، ججز کوڈ آف کنڈکٹ ڈرافٹ بھی تجاویز میں شامل ہے، تجویز کردہ ججز کوڈ آف کنڈکٹ ڈرافٹ چھ سے سات صفحات پر مشتمل ہے، کسی قسم کی مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل ہونا چاہئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تجاویز دیں کہ سول جج، سیشن جج، ہائی کورٹ جج کسی قسم کی مداخلت رپورٹ کا پابند ہو گا، مداخلت سے متعلق سات روز میں رپورٹ کرنا لازم ہو گا، سات روز میں مداخلت رپورٹ نہ کرنے والا جج مس کنڈکٹ کا مرتکب ٹھہرے گا۔

ذرائع کے مطابق تجاویز میں کہا گیا سول جج، سیشن جج اور سیشن جج ہائیکورٹ کے انسپکشن جج کو مداخلت سے آگاہ کرے، انسپکشن جج چیف جسٹس ہائیکورٹ کے نوٹس میں مداخلت کا معاملہ لائے، ہائیکورٹ ایڈمنسٹریٹو کمیٹی معاملے کو ایڈمنسٹریٹو سائیڈ پر دیکھنے یا جوڈیشل سائیڈ پر دیکھنے کا حتمی فیصلہ کرے۔

تجاویز میں کہا گیا ایڈمنسٹریٹو کمیٹی معاملے کی سنگینی کے پیش نظر فل کورٹ میں بھی بھیج سکے، حتمی طور پر ہائیکورٹ ادارہ جاتی اتفاق کے ساتھ توہین عدالت کا اپنا اختیار استعمال کر سکے۔
 

Advertisement