مارک مارکیوز نے دوسری بار امریکن موٹو جی پی جیت لی

Published On 14 Apr 2014 08:04 PM 

عالمی چیمپئن مارک مارکیوز نے دوسری بار امریکن موٹو جی پی کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔

ٹیکساس: (دنیا نیوز) امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں ہونیوالی موٹو جی پی کے فائنل مرحلے میں دلچسپ مقابلے ہوئے۔ رائیڈرز نے فتح کے لئے شاندار پرفارمنسسز دکھائیں۔ ورلڈ چیمپئن مارک مارکیوز نے مقررہ فاصلہ 43 منٹ 33 اعشاریہ چار تین سیکنڈزمیں طے کرکے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا۔ اس فتح کے ساتھ سپینش رائیڈر نے امریکن موٹو جی پی ٹائٹل کی تعداد 2 کر لی ہے۔ مارک کے ہم وطن ساتھی ڈینی پردوسا چار اعشاریہ ایک دو سیکنڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔ اطالوی رائیڈر کی تیسری جبکہ جرمنی کی چوتھی پوزیشن رہی۔