گیارہویں چولستان جیپ ریلی آخری مراحل میں داخل

Published On 14 Feb 2016 04:01 PM 

220 کلومیٹرز کے ریتلے ٹریک پر ڈرائیورز اپنی پھرتی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کر رہے ہیں

کوئٹہ (دنیا نیوز ) گیارہویں چولستان جیپ ریلی آخری مراحل میں داخل ہوگئی ، ایونٹ کے فیورٹ اور دفاعی چیمپئن نادر مگسی کی گاڑی فنی خرابی کاشکار ہوگئی ۔ چولستان جیپ ریلی کے فائنل راؤنڈ میں ڈرائیورز اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے میں مصروف ہیں ۔ 220 کلومیٹر کے ریتیلے ٹریک پر ڈرائیورز پھرتی اور مہارت کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔ دفاعی چیمپئن نادرمگسی کی گاڑی فنی خرابی شکار ہوگئی جس سے ان کے جیتنے کے امکانات کم ہوگئے ہیں ، ذرائع کے مطابق رونی پٹیل کی گاڑی سب سے پہلے فنش لائن پر پہنچی ۔ رونی پٹیل نے مقررہ فاصلہ 2 گھنٹے 54 سیکنڈز میں طے کیا ۔ رونی پٹیل نے فنش لائن سب سے پہلے عبور کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ۔ ایونٹ کے فاتح کا اعلان شام کو کیا جائے گا ۔