ڈیوس کپ :فرانس چوتھی بار سیمی فائنل میں

Last Updated On 09 April,2018 10:29 am

لوکس پولی نے کوارٹر فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد فوگنینی کو ایک کے مقابلے میں تین گیمز سے شکست دی

روم (دنیا نیوز ) ڈیوس کپ ٹینس میں فرانس چوتھی بار سیمی فائنل میں پہنچ گیا جبکہ سپینش ٹیم نے بھی کوارٹر مرحلہ کامیابی سے پار کر لیا۔ سنسنی خیز مقابلے دیکھ کر کھلاڑی ہی نہیں تماشائی بھی پُرجوش نظر آئے۔ اٹلی میں کھیلے گئے ڈیوس کپ کوارٹر فائنل میں فرانسیسی کھلاڑی لوکس پولی نے فوگنینی کے خلاف تین ایک سے مقابلہ جیت لیا۔

فرنچ ٹیم کی سیمی فائنل مرحلے تک رسائی کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی۔ کروشیا میں آسٹریلین اوپن کے رنر اپ مارین چیلچ نے قازقستانی حریف کو ہرا کر فائنل فور میں جگہ بنا لی۔ ادھر ویلنشیا میں ٹاپ سیڈ رافیل نڈال نے جرمن حریف الیگزینڈر زیوریو کو سٹریٹ سیٹس میں ہرا کر جرمنی کی برتری ختم کر دی۔ نڈال کی شاندار جیت پر ان کے ہموطن فیرر نے سنگلز میں فتح سمیٹ کر سپین کو سیمی فائنل کا ٹکٹ دلا دیا، شاندار جیت پر تماشائی بھی پرجوشنظر آئے