لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا، محمد انعام نے 86کلوگرام ریسلنگ میں نائجیریا کے حریف کو شکست دے کر سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔
کامن ویلتھ گیم کی تیاری کے لیے پہلوان محمد انعام نے حکومت سے صرف دس لاکھ روپے ادھار مانگے تھے اور بدلے میں گولڈ میڈل کا وعدہ کیا تھا، حکومت نے تو کچھ نہیں کیا مگر آج محمد انعام نے پاکستان کی لاج رکھ لی۔
اس سے قبل فائنل میں پہنچنے کیلئے چھیاسی کلو گرام کیٹیگری کے سیمی فائنل میں قومی پہلوان نے کینیڈین حریف کے خلاف خوب داؤ پیچ دکھا کر جیت اپنے نام کی تھی۔
کامن ویلتھ گیمز میں اب تک پاکستان کی پوزیشن: