بارسلونا اوپن :ڈیوڈ گوفن نے مارسیل کو ہرا دیا

Last Updated On 25 April,2018 12:24 pm

بارسلونا (دنیا نیوز )بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے میچ میں بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفِن نے سپین کے مارسیل کو ہرا کر تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے۔ بارسلونا ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں بیلجئم کے ڈیوڈ گوفِن اور سپین کے مارسیل میں مقابلہ ہوا۔

سپین کے کھلاڑی نے پہلے سیٹ میں شاندار پرفارمنس دکھائی اور چار چھ سے فتح حاصل کی، ڈیوڈ گوفن نے کم بیک کیا اور سات چھ سے دوسرا سیٹ جیت کر مقابلہ برابر کر دیا۔

تیسرے سیٹ میں بھی بیلجیئم کے پلیئر نےاچھی پرفارمنس دی، انہوں نے اس بار چھ دو سے فتح سمیٹ کر اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی ہے۔