لاہور: (دنیا نیوز) پی ایچ ایف رواں برس ستمبر میں ہاکی اوپن سیریز کی ہوسٹنگ کرے گی، پاکستان میں آخری بار 2004 میں چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد ہوا تھا۔
پاکستان میں ہاکی کے میدان آبا ہونا شروع ہو گئے، پی ایچ ایف کو 14 سال بعد انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے ایونٹ کی میزبانی مل گئی۔ راولپنڈی میں رواں برس ستمبر میں ہاکی اوپن سیریز کا انعقاد ہو گا۔ ایونٹ میں افغانستان، بنگلا دیش، قازقستان، اومان، قطر اور سری لنکا شرکت کریں گے۔ سیریز کو اولمپکس 2020 کے کوالیفائنگ راؤنڈ کی حیثیت حاصل ہو گی۔ میزبان پاکستان ہاکی سیریز میں شرکت نہیں کرے گا۔ مقابلے 25 سے 30 ستمبر تک راولپنڈی میں شیڈول ہیں۔ پاکستان نے آخری بار 2004 میں ہاکی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کی تھی۔