سیمی فائنل میں کامیابی غار میں پھنسنے والے بچوں کے نام

Last Updated On 12 July,2018 07:54 pm

ماسکو: (روزنامہ دنیا) پال پوگبا نے فرانس کی بلجیئم کیخلاف سیمی فائنل میں کامیابی کو تھائی لینڈ کی غار میں پھنسنے والے بچوں کے نام کر دیا۔

 فرانس کے کھلاڑی پال پوگبا نے سیمی فائنل میں بلجیئم کیخلاف کامیابی کو تھائی لینڈ کی غار میں پھنسنے والے بچوں کے نام کردیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جیت انتہائی شاندار تھی جس کو وہ غار میں پھنس جانے والے ہیروز سے منسوب کرتے ہیں جو کافی مضبوط ہیں۔

واضح رہے کہ تھائی لینڈ جونیئر فٹبال ٹیم کے 12 کھلاڑی اور ان کے کوچ ایک غار میں پھنس گئے تھے، جن کو ایک طویل آپریشن کے بعد غار سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔