فرانس سائیکل ریس میں "گیرینٹ تھامس" کی برتری برقرار

Last Updated On 19 July,2018 06:13 pm

فرانس: (دنیا نیوز) ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے گیارہوں مرحلے میں برطانوی "گیرینٹ تھامس" نے میدان مار لیا، مجموعی برتری کے ساتھ پیلی جرسی پر بھی "تھامس" کا قبضہ برقرار ہے۔

ٹور ڈی فرانس سائیکلنگ ریس کے 11ویں مرحلے میں فتح کے لیے سائیکلسٹ نے خوب زور لگایا، شائقین نے من پسند کھلاڑیوں کو جی بھر کے داد دی۔ 108 کلومیٹر پر مشتمل ریس کا 11واں مرحلہ برطانوی سائیکلسٹ "گیرینٹ تھامس" نے جیت لیا۔ گیرینٹ تھامس نے مجموعی برتری حاصل کر کے پیلی جرسی پر بھی قبضہ جما لیا ہے۔