سنسناتی اوپن :جوکووچ ، واورینکا کا فاتحانہ آغاز

Last Updated On 14 August,2018 02:52 pm

نیویارک (دنیا نیوز ) سنسناٹی اوپن میں سابق عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ اور سوئس ٹینس سٹار واورینکا نے فاتحانہ آغاز کر لیا۔

امریکی ریاست کے ٹینس کورٹ پر سنسناٹی اوپن ٹورنامنٹ شروع ومبلڈن چیمپئن نواک جوکووچ نے میزبان ٹینس سٹار سٹیو جونسن کے خلاف برتری دکھائی۔

چھ چار کے بعد سات چھ کی فتح سمیٹ کر دھاک بٹھائی، سوئس کھلاڑی سٹین واورنیکا نے عالمی نمبر بارہ ڈیگو چوارٹزمین کو تین ایک سے شکست دی۔